موسمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں: ڈاکٹر خاور منصور

موسمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے احتیاطی  تدابیر اختیار کریں: ڈاکٹر خاور منصور

چناب نگر (نامہ نگار )موسمی اثرات اور سرد موسم کے دوران بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے ۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر خاور منصور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرد اور خشک موسم کے باعث کھانسی، نزلہ، زکام اور موسمی بخار کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں، جس سے مریضوں کی قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے ۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ان وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے گرم پانی، ابلے ہوئے انڈے اور خشک میوہ جات کا استعمال بڑھائیں۔ سردی سے بچاؤ کے لیے جرسی سویٹر اور گرم کپڑوں کا استعمال کریں، جبکہ صبح اور شام کے وقت سفر کرنے والے افراد دورانِ گردن، سر اور چہرے کو اچھی طرح ڈھانپ کر سفر کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں