ٹو بہ :شہری و دیہی حدود کی حد بندی کا عمل تیز کر دیا گیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 اور پنجاب ڈیمارکیشن رولز 2025 کے تحت ضلع میں شہری و دیہی حدود کی حد بندی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی سربراہی میں اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خالد محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منصور عارف نے بریفنگ دیتے ہوئے جاری شیڈول سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حد بندی کے کام میں شفافیت، میرٹ اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھا جائے اور مقررہ وقت میں عمل مکمل کیا جائے ، کیونکہ یہ آئندہ بلدیاتی نظام اور عوامی نمائندگی کے لیے نہایت اہم ہے ۔