آبادی میں اضافے کے مضر اثرات پر قابو پانا ناگزیر ، ڈاکٹر شہباز
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے اشتراک سے این جی اوز کیلئے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شہباز احمد تھے ۔
سیمینار سے کوآرڈینیٹر پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام انوار احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر طیبہ اعظم خان نے خطاب کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سماجی و معاشی مضر اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے بغیر پائیدار ترقی کا حصول ممکن نہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر میڈم نائلہ سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے بھی اظہارِ خیال کیا اور عوام میں آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔سیمینار کے اختتام پر پروگرام میں فعال کردار ادا کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔