پولیس کی کارروائیاں جاری،مزید 16منشیات فروش زیر حراست
گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 3کلو چرس، 2کلو سے زائد آئس بھی برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 16 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 16 منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے ، منشیات فروشوں کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس، 2 کلو سے زائد آئس اور 264 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔