ڈکیتی ، قتل کے مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری گرفتار

 ڈکیتی ، قتل کے مقدمات میں  مطلوب3 اشتہاری گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈی آئی بی نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں مطلوب 3خطرناک اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن جڑانوالہ کی ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم شعیب علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد عمران نامی شہری کے گھر سے 6تولہ سونا ،نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈی آئی بی ٹیم نے دوسری کارروائی میں مطلوب اشتہاری ملزموں ارسلان اور ندیم کوبھی گرفتار کر لیا،ملزمو ں پر تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے اکرام کو قتل کرنے کا الزام ہے ، ملزموں کو ٹھیکریوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں