خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 201 ر۔ب میں شکیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزموں نے مبینہ طور پر اس کے گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے خواتین کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے گئے جس سے وہ مبینہ نیم برہنہ ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔