جڑانوالہ :منشیات فروش خاتون گرفتار ،مقدمہ درج کر لیا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ احمد عمارنے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
383گ ب سے منشیات فروش ملزمہ نسرین بی بی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرنے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔