وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقیاتی کام بے مثال ہیں:ڈاکٹر خالد، راجہ ریاض
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبران مرکزی و صوبائی کونسل پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر خالد یاسین اور راجہ ریاض احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔
عوام اور صوبے کی بہتری و ترقی کے لیے جو کام کیے گئے ہیں ان کی تاریخ پاکستان میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ وقتی تکالیف کو برداشت کرنے کے بعد انشاء اللہ پنجاب نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا بہترین صوبہ بن جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات بعض اوقات عوام دشمن لگ سکتے ہیں لیکن دراصل یہ تمام اقدامات پنجاب کی عوام کیلئے قابل رشک ثابت ہوں گے ۔اپنے جاری بیان میں لیگی رہنماؤں نے کہا کہ مریم نواز نے ثابت کر دیا وہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی اصل جانشین ہیں۔