چنیوٹ میں بھی رات گئے تک ہلکی بارش ،سردی مزید بڑھ گئی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں بھی رات گئے تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔۔۔
جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے موسم خراب ہونے کی صورت میں ایمرجنسی کے لئے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا، اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا اور کئی وبائی امراض کے خطرات بھی ٹل گئے ہیں۔