ٹھیکریوالا:صنعتی یونٹس آلودگی کا سبب شہری مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )دھاندرہ اور گردونواح میں صنعتی آلودگی سنگین مسئلہ بن گئی،شہری مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔تفصیلات کیمطابق دھاندرہ اور اس کے اطراف میں قائم صنعتی کارخانے علاقہ مکینوں کیلئے وبالِ جان بن گئے۔۔۔
ان کارخانوں میں جلایا جانے والا ماحول دشمن ایندھن اور چمنیوں سے خارج ہونے والا زہریلا دھواں علاقے کی فضا کو شدید آلودہ کر رہا ہے ،جس سے شہریوں کی بڑی تعداد ناک،گلے ،آنکھوں، سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ بچوں اور بزرگوں کی صحت سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے ،صورتحال سے تنگ آ کر علاقہ مکینوں نے مذکورہ صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو تحریری درخواست دید ی ہے۔