خدام ختم نبوت پاکستان کے رہنماؤں کا مولانا مختار کی وفات پر اظہار تعزیت
چناب نگر(نامہ نگار )خدام ختم نبوت پاکستان کے سرپرست مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،چیئرمین مولانا علامہ محمد قادری نے ملک کی معروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا سید مختار الدین کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
مرحوم سچے عاشق رسول ؐ اور عالم دین تھے ، ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، دین کی خدمت ، وعظ ونصیحت میں گذری ،ان کی وفات بہت بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے ۔اپنے جاری تعزیتی بیان میں علمائے کرام نے مزید کہا کہ مولانا مختار الدین شاہ کا روحانیت و معرفت کی دنیا میں بلند نام تھا۔ ،وہ شیخ الحدیث حضرت مولا نا زکریا کے اجل خلفاء میں سے تھے ،خدا م ختم نبوت پاکستان کے قائدین و کارکنان اس صدمہ کی گھڑی میں ان کے خاندان و خلفاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔