پینسرہ :پہلی بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ، بجلی کی فراہمی معطل

 پینسرہ :پہلی بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ، بجلی کی فراہمی معطل

بجلی کی بندش 15 گھنٹے سے زائد جاری رہی، ہزاروں شہر ی شدید پریشان رہے

پینسرہ (نمائندہ دنیا )موسمِ سرما کی پہلی بارش نے   پھر واپڈا کے بجلی کے نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔ معمولی بارش کے دوران ہی متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں سدھار، دھاندرہ، عباس پور، نیو سبز منڈی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی، 11 کے وی اور 132 کے وی کے کئی فیڈرز ایک کے بعد ایک بند ہوتے گئے لیکن متعلقہ سب ڈویژنوں کی جانب سے فوری رسپانس دیکھنے میں  نہ آیا۔ بجلی کی بندش 15 گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس سے ہزاروں شہری شدید اذیت کا شکار رہے۔

ذرائع کے مطابق سب ڈویژن نڑنوالا، جھنگ روڈ، سدھار اور ٹھیکریوالا کے متعدد دیہات متاثر ہوئے جہاں نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ زرعی ٹیوب ویل اور چھوٹے کاروبار بھی بند رہے ۔مقامی افراد نے دعویٰ کیا  کہ بیشتر فیڈرز پر پرانے اور خستہ حال انسولیٹرز، کمزور تار اور غیر معیاری مرمت بار بار ٹرپنگ کی بنیادی وجہ  ہے، شکایات کے باوجود انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن نہ ہونا انتظامی غفلت ہے ۔ متاثرہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کی کارکردگی کا غیر جانبدار آڈٹ کروایا جائے اور ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں