جڑانوالہ شہری علاقوں سے مویشیوں کی منتقلی کیلئے انتظامیہ متحرک
گوالے فوری طور پر مویشی شہری حدود سے باہر کھلی جگہوں پر منتقل کریں:اسسٹنٹ کمشنر
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ شہری علاقوں سے مویشیوں کی منتقلی کیلئے انتظامیہ متحرک، شیڈول جاری۔ تفصیلات کے مطابق شہری حدود سے مویشیوں کو نکالنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ آپریشن شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور تمام محکمہ جات کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے کہا کہ شہری علاقوں میں مویشی رکھنے سے صفائی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، بیماریوں کے خدشات بڑھتے ہیں اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے گوالوں کو تنبیہ کی کہ وہ فوری طور پر اپنے مویشی شہری حدود سے باہر کھلی اور مقررہ جگہوں پر منتقل کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق جاری کردہ شیڈول کے تحت مختلف علاقوں میں مرحلہ وار کارروائی کی جائے گی۔