سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب کے فنڈز جاری

 سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب کے فنڈز جاری

فیصل آباد کے سکولوں کو 22 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں

فیصل آباد(نیوز رپورٹر )محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے سال 2025 ختم ہونے سے پہلے سرکاری سکولوں پر مہربانی کر دی ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے تھے اس حوالہ سے صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جاری مراسلہ میں ضلع فیصل آباد کے سکولوں کو 22 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

جبکہ جھنگ کے مختلف سرکاری سکولوں کو 13 کروڑ 51 لاکھ روپے دیئے گئے ، اسی طرح ضلع چنیوٹ کے سکولوں کو بھی 7 کروڑ 98 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 13 کروڑ 4 لاکھ روپے کا نان سیلری بجٹ فراہم کر دیا گیا۔ مراسلہ کے مطابق سکول مینجمنٹ کونسلز اس نان سیلری بجٹ کو سکولوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لا سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں