ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کی داد رسی کا حکم
شہریوں کو انصاف کی یقینی فراہمی، بروقت قانونی اقدامات اولین ترجیح :فرقان بلال
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ایس ایس پی آپریشنز فرقان بلال نے سائلین کے مسائل سن کر فوری داد رسی کے احکامات جاری کر دیئے اور مسائل فوری حل کرکے فالو اپ رپورٹ بھی طلب کر لی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فرقان بلال نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو انصاف کی یقینی فراہمی، جان و مال کے تحفظ اور بروقت قانونی اقدامات اولین ترجیح ہیں اور اسی لیے کھلی کچہری کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔