شورکوٹ :موسمی تبدیلی کے باعث بچوں کی بڑی تعداد نمونیا میں مبتلا

 شورکوٹ :موسمی تبدیلی کے باعث  بچوں کی بڑی تعداد نمونیا میں مبتلا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )موسمی تبدیلی کے باعث شورکوٹ میں بچوں کی بڑی تعداد نمونیا میں مبتلا ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریض بچوں کا رش بڑھ گیا۔۔۔

 اس حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انعم یاسمین سیال نے کہا ہے کہ روزانہ تقریباً 100 کے قریب نمونیا سے متاثرہ بچے ہسپتال لائے جا رہے ہیں،والدین کو نمونیا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے بچوں کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں، گرم دودھ اور متوازن غذا کا استعمال کروائیں ، غیر ضروری طور پر بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکالیں ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں