ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد
عائشہ رضوان کی سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی اوز، ایم سیز و ضلع کونسل، ڈپٹی ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایس این اے اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی اور شہری خوبصورتی کے لیے جاری شجرکاری اور دیگر ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جائیں۔