وراثتی دستاویزات میں رد و بدل ، 4 افراد کیخلاف مقدمہ

وراثتی دستاویزات میں رد و بدل ، 4 افراد کیخلاف مقدمہ

ملز موں نے اپنی حقیقی ہمشیرہ کو جائیداد سے محروم کرنے کیلئے نام نکلوایا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وراثتی دستاویزات میں رد و بدل کرنے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ جھمرہ میں درج کروائے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملز موں نے اپنی حقیقی ہمشیرہ کو وراثتی جائیداد سے محروم کرنے کے لئے دستاویزات تبدیل کروا دیئے اور وراثت سے اس کا نام نکلوا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں