تریموں بیراج پر سیلاب سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز

تریموں بیراج پر سیلاب سے  نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں تریموں بیراج کے مقام پر ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

اس مشق کا مقصد ہنگامی حالات میں مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری، فوری ردعمل، ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے موک ایکسرسائز کی نگرانی کرتے ہوئے مختلف اداروں کی کارکردگی، مشینری، افرادی قوت اور رسپانس ٹائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر تمام ادارے ہر وقت مکمل الرٹ رہیں اور پیشگی تیاریوں کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔مشق میں ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس، محکمہ انہار، محکمہ تعلیم، واپڈا، واسا، لائیو اسٹاک اور دیگر اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔اس دوران فرضی سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن، متاثرہ افراد کا انخلا، ابتدائی طبی امداد، محفوظ مقامات پر منتقلی، جانوروں کے تحفظ اور بجلی کی بحالی کے عملی مظاہرے کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں