چنیوٹ میں طلبہ کیلئے گپ شپ سیشن، ڈی پی او کی شرکت
صحت و صفائی، تعلیم اور کیریئر کونسلنگ جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور طلبہ کے محفوظ مستقبل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی پی او آفس میں طلبہ کیلئے گپ شپ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، چناب کالج کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔سیشن کے دوران قانون پسند شہری بننے ، صحت و صفائی، تعلیم اور کیریئر کونسلنگ جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔طلبہ نے کھل کر ڈی پی او سے سوالات کیے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اس موقع پر کہا کہ ایسے سیشنز کا مقصد پولیس اور طلبہ کے درمیان فاصلے کم کرنا اور مثبت تعلق قائم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو باشعور اور قانون پسند شہری بنانے کیلئے ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ایک محفوظ اور بہتر معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔