ڈپٹی کمشنر کا لاہور روڈ کا دورہ سیوریج لائن کی بحالی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا لاہور روڈ کا دورہ  سیوریج لائن کی بحالی کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے لاہور روڈ کا دورہ کرتے ہوئے شہری مسائل اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا محمد رفیع بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے عمر روڈ پر جاری سیوریج لائن کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسروں سے پیش رفت پر بریفنگ لی۔ایم ڈی واسا محمد رفیع نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ شہری مسائل کو جلد حل کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہدایت کی کہ سیوریج لائن کی بحالی کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور دورانِ کام حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے لاہور روڈ جامن کالونی کے قریب جمع پانی کا بھی معائنہ کیا اور فوری نکاسی آب کے اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں