شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ساندل بار کے علاقے میں تجمل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔