بڑھتی آبادی کے مسائل ،نوجوانوں کے کردار پر سیمینار

بڑھتی آبادی کے مسائل ،نوجوانوں کے کردار پر سیمینار

پروگرام کے دوران طلبہ کو ایک معلوماتی فلم بھی دکھائی گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں میں بڑھتی آبادی کے مسائل اور ان کے حل سے آگاہی کیلئے ‘‘وزیراعلیٰ آبادی نظم پروگرام’’ کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف تجارت پیپلز کالونی نمبر ایک میں سیمینار منعقد ہوا۔تقریب کا مقصد طلبہ کو آبادی کے بہتر انتظام اور ملکی معیشت پر اس کے اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران طلبہ کو ایک معلوماتی فلم بھی دکھائی گئی جس میں آبادی پر قابو پانے کی اہمیت اور قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بہبود آبادی افسر کاشف حبیب نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور قومی ترقی کا انحصار ان کی شعور اور بیداری پر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں توازن برقرار رکھ کر ہی آنے والی نسلوں کیلئے بہتر وسائل، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ نوجوانوں کو اس قومی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں