سمندری تجاوزات پر انارکلی چوڑی بازار کی دکانیں سیل
سمندری (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی ہدایات پر پیرا فورس نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انارکلی اور چوڑی بازار کی متعدد دکانیں سیل کردیں۔ کارروائی کے باعث خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر کے بازاروں میں خریداروں کے رش میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔ دکانداروں کی جانب سے راستے کھلے رکھنے کے بجائے تجاوزات قائم کرلی گئی تھیں جس کے باعث بازاروں میں آمدورفت متاثر اور گزرنا دشوار ہوگیا تھا۔عوامی شکایات پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے پیرا فورس کے ذریعے انارکلی اور چوڑی بازار میں کارروائی کی اور متعدد دکانیں سیل کردیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستوں کی بحالی اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔دوسری جانب شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں نے دکانیں سیل کیے جانے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود وہ خریداری کیے بغیر واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔