صحافیوں کی ڈی ایس پی سے تعارفی ملاقات

صحافیوں کی ڈی ایس پی سے تعارفی ملاقات

بلوچنی (نمائندہ دنیا )نیو پنجاب میڈیا گروپ کھرڑیانوالہ کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ محمد طاہر حمید فانی کی قیادت میں نو تعینات ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ رانا مظہر الحق سے تعارفی ملاقات کی۔

وفد میں چیئرمین حاجی مدثر حمید فانی، صدر چودھری محمد مسعود باٹھ، میڈیا کوآرڈینیٹر ملک سرفراز علی، ملک رضوان، میاں عبدالغفار تبسم اور محمد احمد طاہر فانی شامل تھے۔ملاقات کے دوران علاقائی مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مسائل کے مثبت حل کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں