میونسپل کمیٹی سمندری کا مین ہولز میں حفاظتی جال نصب کرنے کا آغاز
سمندری (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی سمندری نے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے شہر بھر کے مین ہولز کے اندر حفاظتی جال نصب کرنے کے کام کا آغاز کر دیا۔
چیف آفیسر طاہر فاروق اور ٹی او آر زاہد فرید کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت میونسپل کمیٹی کی جانب سے مین ہولز کے نیچے حفاظتی جال لگائے جا رہے ہیں تاکہ حادثات سے بچاؤ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بارشوں یا دیگر حالات میں کھلے مین ہولز کے باعث پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کرنا ہے ۔ شہری بھی اس مہم میں تعاون کریں ۔