جڑانوالہ میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار، شہری پریشان

جڑانوالہ میں ترقیاتی کام  سست روی کا شکار، شہری پریشان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر رانا سلطان محمود خان نے کہا ہے کہ جڑانوالہ شہر میں سیوریج اور سڑکوں کے ترقیاتی کام گزشتہ چار ماہ سے سست روی کا شکار ہیں، جبکہ عیدالاضحیٰ قریب ہونے کے باوجود فیصل آباد روڈ اور جھمرہ روڈ کی تعمیر مکمل نہیں کی جا سکی۔

انہوں نے کہا کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، اڑتی دھول مٹی اور بے ہنگم ٹریفک نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ خاص طور پر سکول کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ بہت بڑھ جاتا ہے ، جس سے طلبہ، والدین اور عام شہری پریشان ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری معاذ مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی اور ٹھیکیداروں کی غفلت کی وجہ سے پورا شہر مشکلات کا شکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں