ٹی ایچ کیو ہسپتال جھمرہ کی ایمرجنسی میں سہولیات کا فقدان

ٹی ایچ کیو ہسپتال جھمرہ کی  ایمرجنسی میں سہولیات کا فقدان

چک جھمرہ (نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال جھمرہ کے ایمرجنسی وارڈ میں سہولیات کی کمی اور مبینہ غفلت کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں بنیادی سہولیات اور ادویات کی شدید کمی ہے جس کے باعث مریضوں کو اکثر فیصل آباد ریفر کر دیا جاتا ہے ۔ متعدد کیسز میں بروقت علاج نہ ملنے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں