تاندلیانوالہ میں دن دہاڑے ڈکیتی، مزاحمت پر نوجوان زخمی

تاندلیانوالہ میں دن دہاڑے  ڈکیتی، مزاحمت پر نوجوان زخمی

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی کے علاقہ چک نمبر 426 گ ب میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مزاحمت پر ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

علی رضا سکنہ مبارک پورہ نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی علی عمران کے ہمراہ فیصل آباد سے موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں تین نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔مسلح افراد میں سے ایک کے پاس پستول جبکہ دو کے ہاتھوں میں سوٹے تھے ۔ ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر علی عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ چہرے اور ہاتھ پر زخمی ہو گیا۔ملزمان نے علی رضا سے 20 ہزار روپے نقدی اور تقریباً 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے قریبی فصلوں میں فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں