چنیوٹ:سابق کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج، بحالی کا مطالبہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں محکمہ صحت کے سابق کنٹریکٹ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سی او ہیلتھ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے کنٹریکٹ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ان کے کنٹریکٹ بحال نہیں کیے جا رہے۔ مظاہرین کے مطابق وہ روزانہ دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر بحال کر کے روزگار کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔احتجاج کرنے والے ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ان کے مسائل حل کیے جائیں۔