ڈیفنس ویو میں ٹوٹی سڑکیں سیوریج مسائل، شہری پریشان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈیفنس ویو میں سڑکوں کی خستہ حالی شہریوں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن گئی۔
جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے باعث آمدورفت متاثر ہو رہی ہے جبکہ اہل علاقہ کو روزانہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق گلیوں اور سڑکوں پر سیوریج کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے ، جس سے نہ صرف ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں بلکہ گھروں کی دیواریں اور فرش بھی متاثر ہو رہے ہیں۔