چنیوٹ: مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئے
کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد فاروق اعظم محلہ گڑھا چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ نمازیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے شہریوں کو پولیس سروسز اور نئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی دی اور عملدرآمد کی ہدایت کی۔