سابقہ رنجش پر میاں بیوی کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر میاں بیوی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سلیماں بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود تھی کہ ملزموں نے انہیں قابو کرلیا اور دونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔