گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ پر دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رہائشی علاقے میں گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ جو علاقہ مکینوں کیلئے بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔