نوجوانوں کا سال 2026، مصنوعی ذہانت پر آگاہی سیمینار

نوجوانوں کا سال 2026، مصنوعی ذہانت پر آگاہی سیمینار

مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، روبوٹکس اور آٹومیشن کے بنیادی تصورات پر گفتگو

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی قیادت میں \"نوجوانوں کا سال 2026ء\" کے سلسلے میں ای لائبریری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں جدید ٹیکنالوجی اور اس کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ مقررین نے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، روبوٹکس اور آٹومیشن کے بنیادی تصورات اور ان کی عملی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔شرکاء کو بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت تعلیم، صحت، زراعت، کاروبار اور دیگر متعدد شعبوں میں تیزی سے تبدیلیاں لا رہی ہے ۔ اس موقع پر AI کے ذمہ دارانہ استعمال اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔سیمینار میں شرکاء کو مصنوعی ذہانت کی بدولت پیدا ہونے والے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ مہارتیں حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔سٹی ٹریفک پولیس سے ڈاکٹر مبشر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال ڈاکٹر طارق مرزا اور دیگر ماہرین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے مختلف پہلوؤں پر لیکچر دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں