بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، ملزم دھمکیاں دیتے فرار
ملزم شبیر کی بیٹی کو اکیلے دیکھ کر پہنچ گیا ، اس کی اہلیہ کے آ نے پر فرار ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچی کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شبیر نامی شہری نے موقف اختیار کیا کہ اس کی نو سالہ بیٹی کو ملزم نے مبینہ طور پر گھر میں اکیلا دیکھ کر قابو کرلیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ اس دوران اس کی اہلیہ موقع پر پہنچی تو ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔