کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔