چناب نگر : خود ساختہ مہنگائی ، قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور
پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ،وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری سے نو ٹس کا مطالبہ
چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں شہر اور گردو نواح میں خود ساختہ مہنگائی کے ساتھ اشیا خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگیاں مشکل بنادی ہیں، پھل، سبزیاں، گھی، دالیں، آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے خود ساختہ مہنگائی سے شہری پریشان جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال نظر آرہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے کچن چلانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے فوری نوٹس لے کر سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔