سدھار، دھاندرہ، جھنگ روڈ، ملاں پور میں زہریلے دھویں کا راج

سدھار، دھاندرہ، جھنگ روڈ، ملاں پور میں زہریلے دھویں کا راج

فیکٹریوں، سائزنگ یونٹس اور بوائلرز میں پلاسٹک، چمڑا، کوڑا کرکٹ جلانے کا انکشاف

پینسرہ(نمائندہ دنیا)سدھار، دھاندرہ، جھنگ روڈ، ملاں پور، پینسرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں قائم فیکٹریوں، سائزنگ یونٹس اور بوائلرز سے اٹھنے والا کالا زہریلا دھواں شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے ۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ متعدد صنعتی یونٹس میں گیس اور بجلی کے متبادل کے طور پر بوائلرز میں لکڑی کی بجائے بوسہ، پلاسٹک، چمڑا، ربڑ، پرانا کپڑا ٹائر اور دیگر صنعتی و گھریلو کچرا جلایا جا رہا ہے ، جس سے فضا آلودہ ہو رہی ہے اور علاقے مسلسل سیاہ دھویں کی لپیٹ میں رہتے ہیںعلاقہ مکینوں کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں دھویں کی شدت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ، جس کے باعث سانس لینے میں دشواری، دمہ، کھانسی، گلے کی خرابی، آنکھوں میں جلن اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس آلودگی سے بچوں، بزرگوں اور خواتین کی صحت سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ماحولیات، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں قائم فیکٹریوں اور سائزنگ یونٹس کا ہنگامی معائنہ کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں