رجانہ : ایل پی جی مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایات

رجانہ : ایل پی جی مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایات

دکاندار مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کر رہے ، اداروں سے نو ٹس کا مطالبہ

رجانہ (نمائندہ دنیا)رجانہ شہر اور گرد و نواح میں ایل پی جی گیس مبینہ طور پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق بعض ایل پی جی ڈیلرز اور دکاندار مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں، جبکہ کئی مقامات پر سرکاری نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کیے گئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گھریلو استعمال کی ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ متوسط اور کم آمدن والے طبقے کے لیے اضافی مالی بوجھ کا باعث بن رہا ہے ۔ ان کے مطابق متعدد دکانوں پر سرکاری نرخ نامے موجود نہ ہونے کی بھی شکایات ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ، نرخ ناموں کی پابندی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں