سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل ،ہراساں کر نے کا الزام
سابق شوہر کی جانب سے کاشفہ نورین کو غیر اخلاقی میسجز بھیج کر دھمکیاں دی گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا جانے لگا۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کاشفہ نورین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سابق شوہر کی جانب سے اس کی غیر اخلاقی تصاویر مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا گیا اور اس دوران غیر اخلاقی تحریر والے میسجز بھیج کر دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔