رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا

رکشے میں سفر کرنے والی خاتون  کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب بلقیس اختر نامی خاتون رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ اس دوران اسکے ساتھی بیٹھی دو ملزمہ خواتین نے مبینہ طور پر اس کے پرس میں سے نقدی، موبائل فون، گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں