انٹرن شپ،ویٹس اور پیراویٹس میں پلیسمنٹ آرڈرز تقسیم

 انٹرن شپ،ویٹس اور پیراویٹس میں پلیسمنٹ آرڈرز تقسیم

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک چنیوٹ نے انٹرنز کو خدمات کی فراہمی پر بریفنگ دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام برائے ویٹس اینڈ پیراویٹس کے تحت ضلع چنیوٹ میں کامیاب امیدواروں میں پلیسمنٹ آرڈرز تقسیم کر دیے گئے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک چنیوٹ ڈاکٹر عطا سبحانی نے انٹرنز میں پلیسمنٹ آرڈرز تقسیم کیے اور انہیں پروگرام کے اغراض و مقاصد، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، دفتری نظم و ضبط اور فیلڈ میں مؤثر خدمات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر عطا سبحانی نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت ضلع چنیوٹ میں کامیاب امیدواروں کو متعلقہ اداروں میں عملی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ وہ پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نوجوانوں کو عملی تربیت، بہتر روزگار کے مواقع اور جدید ویٹرنری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے ، تاکہ وہ مستقبل میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی اور جانوروں کی بہتر نگہداشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں