شورکوٹ:بس ڈرائیور اور کنڈکٹر میں جھگڑا، ڈرائیور چاقو کے وار سے زخمی
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)موٹروے انٹرچینج شورکوٹ کے قریب واقع شنواری ہوٹل پر نجی کمپنی کی مسافر بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان مبینہ گھریلو تنازع پر جھگڑا ہو گیا،
جس کے دوران کنڈکٹر نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کرکے ڈرائیور کو شدید زخمی کر دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی کی شناخت احمد ولد گل علی، عمر 48 سال، سکنہ پشاور کے نام سے ہوئی ہے۔