اوورلوڈنگ کرنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق وہ نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہا تھا بلکہ سڑک کو بھی نقصان پہنچا رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔