وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں میں قومی اہمیت کے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا، ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوران اجلاس داخلی امن و امان اور سکیورٹی انتظامات پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام وفاقی وزراء اور کابینہ ارکان کو آگاہ کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں