کراچی: مسلح ڈاکو نجی الیکٹرانکس کے ملازم سے 20 لاکھ اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مسلح ڈاکو نجی الیکٹرانکس کے ملازم سے 20 لاکھ روپے نقد اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ مزاحمت پرڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ بھی کی، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، مسلح ڈاکوؤں کی واردات کے حوالے سے جانچ کررہے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ تاجر نے گلی میں واردات کا بتایا ہے جس پر تفتیش کررہے ہیں، جس جگہ واردات ہوئی سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں، اطراف کی سڑکوں پر کیمرے چیک کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزموں کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا، چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے ملزمرں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں