میرپور خاص: پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 4 منشیات فروش گرفتار
میرپورخاص: (دنیا نیوز) میر پور خاص میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گینگ کے 4 مبینہ منشیات فروش گرفتار کر لئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گاؤں کاک بنگلو میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا، منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی پراڈو اور آلٹو کار پولیس نے قبضے میں لے لی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان محمد نوید، شاہد اکبر، محمد اظہر اور احمد رضا کا تعلق راجن پور سے بتایا گیا، ملزموں کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔