اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

ریاض: (دنیا نیوز) اوپیک پلس ممالک نے اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

اوپیک پلس میں شامل ملکوں کا ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، عمان، قازقستان، الجزائر نے شرکت کی، رکن ملکوں کا تیل کی پیداوار میں یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے پر اتفاق کیا۔

تیل کی پیداواری ایڈجسٹمنٹ کا نفاذ اگلے مہینے سے ہوگا، آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی پیداوار میں کمی کرنا پڑی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں