امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نیوی حکام نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گئی ہے۔
امریکی نیوی کے مطابق یکم جولائی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں نیوی اہلکار لاپتہ ہو گیا تھا، نیوی اہلکار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش میں تعینات تھا۔
امریکی نیوی حکام نے مزید بتایا ہے کہ لاپتہ اہلکار کو 102 گھنٹوں تک مسلسل ڈھونڈا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، اور بالآخر اب اس کی مزید تلاش روک دی گئی ہے۔